ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر کے جعلی شناختی کارڈ ز کیس کا ڈراپ سین ہوگیا

اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ٗوزیر داخلہ

جمعرات 14 جنوری 2016 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سکھر کے جعلی شناختی کارڈ ز کیس کا ڈراپ سین ہوگیا وزیرِداخلہ کی ہدایت پر چیئرمین نادرا نے ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ افسرکونوکری سے برخاست کر دیا۔وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ افسر نے 2012میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور سے اپنے اور اپنے خاوند کیلئے تین تین شناختی کارڈز حاصل کئے۔

(جاری ہے)

سابقہ دورِحکومت میں کیس منظر عام پر آنے کے باوجود بھی متعلقہ افسر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی اور معاملے کو دبا دیا گیا۔حالیہ میڈیا رپورٹس پر وزیرِداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو فوری انکوائری اور ایکشن کا حکم دیاتھا اس وقت کے ڈی جی نادرا سندھ کو بھی مذکورہ افسر کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا وزیر داخلہ نے کہاکہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں

متعلقہ عنوان :