پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ہے ،حملہ میں اندر کی مدد کے نکتہ پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ٗ بھارتی میڈیا

تین ہزار ملازمین کی ٹیلے فون کال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے ٗرپورٹ

جمعرات 14 جنوری 2016 21:15

پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ہے ،حملہ میں اندر کی مدد ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) بھارتی ٹی وی نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میں نیا موڑ آگیا ہے ،حملہ میں اندر کی مدد کے نکتہ پر بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ایجنسیوں نے تحقیقات کا رخ موڑ دیا ہے اور اب تحقیقات کا سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ کیا پٹھانکوٹ حملہ میں اندر کی مدد شامل تھی؟بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تین ہزار ملازمین کی ٹیلے فون کال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔