خانیوال،آل کلرکس ایسو سی ایشن کا اجلاس،تمام محکموں کے نمائندوں کی شرکت

جمعرات 14 جنوری 2016 20:56

خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء)آل کلرکس ایسو سی ایشن ضلع خانیوال کا افتتاحی اجلاس زیر صدارت ملک محمد قاسم منعقد ہوا ۔ جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تمام شر کت کنندگان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ملک محمد قاسم نے کہا کہ عہدے پھولوں کی سیج نہیں ہم ہر وقت تمام اہلکاران کی مدد کے لیے ہر وقت حاضر ہیں چیئر مین ایپکا میاں محمد عمران کمبوہ نے اپنے اجلاس میں خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ایپکا عہدیدار عہدے اپنے مفادات کے لیے نہیں بلکہ تمام اہلکاران کے مفادات کے لیے استعمال کریں ۔

ان عہدیداروں کو سوچنا چاہیے جن کے سامنے اہلکاروں کا استحصال ہو عزت نفس پامال ہو اور وہ سیٹوں اور عہدوں کے مزے اڑائیں جو اپنے محسن کو بھول گئے جو خالد جا وید سنگھیڑہ کی دن رات کا وشوں کو بھول گئے انہیں سوچنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

مراتب حسین شہزاد نے کہا کہ قیادت کے ساتھ ہیں ان کے تمام فیصلوں کا احترام ہماری اولین ترجیح ہے اجلا س سے سبطیں حیدر سہو ، ذکا اﷲ خان نیازی ، ذیشان قیوم ، چوہدری محمد شفیق ، سید اشفاق حسین شاہ ، احمد شبیر ، عابد لطیف چوہدری ، چوہدری عبد الرؤف ، حفیظ الرحمن ، محمد اکمل سیال ، چوہدری افتخار علی کمبوہ نے بھی خطاب کیا ۔

جنرل سیکرٹری چوہدری مسعود الرؤف کمبوہ نے کہا کہ ہمیں ذاتات سے بالاتر ہو کر اجتماعی سوچ رکھنی چاہیے ۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ حقیقی ایپکا خالد جاوید سنگھیڑہ گروپ ہی ہے ۔