لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس ،سات ملزموں نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

جمعرات 14 جنوری 2016 20:54

لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس ،سات ملزموں نے ضمانت کیلئے عدالت سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) لاہورمیں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس کے ۷ملزموں نے ضمانت کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کرلیا ،عدالت نے آئندہ پیشی پر پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے ریس کورس میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سات ملزموں نے سیشن کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان پر زیادتی کا الزام بے بنیاد ہے لہٰذا انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔عدالت نے درخواست ضمانت پر کارروائی 18جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے ریس کورس پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔