ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان780 کلومیٹر پائپ لائن بچھائے گا ، ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پائپ لائن منصوبے پر مزید پیش رفت ہو گی ، مارچ میں 125 ملین کیوبک فٹ گیس نظام میں شامل ہو گی

وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 14 جنوری 2016 20:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان780 کلومیٹر پائپ لائن بچھائے گا۔ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پائپ لائن منصوبے پر مزید پیش رفت ہو گی ۔ مارچ میں 125 ملین کیوبک فٹ گیس نظام میں شامل ہو گی ۔ وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال او جی ڈی سی ایل نے ریکارڈ 31 کنوئیں کھودنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ ڈھوک سلطان میں کنوئیں سے 468 بیرل یومیہ تیل ملا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ دو مقامات پر گیس کی نئی دریافت سے گیس کی سپلائی بہتر ہو جائے گی گیس کو جلد سے جلد نظام میں شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پنجاب میں ڈیمانڈ کے مطابق صرف 60 فیصد گیس موجود ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے تمام شہریوں کو گیس کی فراہمی پوری کرنے کے خواہاں ہیں ۔ گیس کو سیل پوائنٹ تک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او چی ڈی سی ایل کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ہماری کارکردگی آپ کے سامنے ہے ۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ 380 میٹرک ٹن کے ایل پی جی پلانٹ کو مارچ تک سسٹم میں لائیں گے ۔ خیل گیس کے حوالے سے کام جاری ہے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سوئی کے مقام پر اب بھی 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے ۔

2017 تک لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہو جائے گا۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مختلف مقامات پر گیس کی دریافت کے لئے ڈرلنگ جاری ہے ۔ مارچ میں 125 ملین کیوبک فٹ گیس نظام میں شامل ہو گی ۔ ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد پائپ لائن منصوبے پر مزید پیش رفت ہو گی ۔ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستان 780 کلو میٹر پائپ لائن بچھائے گا