فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب (کل) ہوگی

جمعرات 14 جنوری 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں امریکی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے تعاون سے ’’جینڈر‘‘ سوشل سائنسز اینڈ ہومنٹیز کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب (کل) جمعہ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قومی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم، تحقیق و صنفی تجزیہ نگاروں اور دانشوروں کو صنف کو معاشرتی علوم اور دیگر علوم کے پیرائے میں فکر کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے اکٹھا کرنا تھا۔

کانفرنس میں شریک قومی اور بین الاقوامی محققین نے مختلف موضوعات اور صنفی پالیسیوں اور سیاسیات، مقامی اور بین الاقوامی ثقافتی تنوع اور خدشات اور صنفی مسابقت کے ذیلی موضوعات پر اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔