پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات، بھارت کا پاکستانی ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم
باہمی اتفاق سے سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کئے ، مذاکرات جلد ہوں گے ، مسعود اظہر کی گرفتاری کا علم نہیں، ترجمان بھاتی وزارت خارجہ وکاس سوارپ
جمعرات 14 جنوری 2016 20:10
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بھارت نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستانی ٹیم بھیجنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے باہمی اتفاق سے سیکرٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کئے ، مذاکرات جلد ہوں گے ، مسعود اظہر کی گرفتاری کا علم نہیں ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے جمعرات کے روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے پر پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیران رابطے میں ہیں بھارت کے حملے کی تحقیقات کے لئے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہم اس ٹیم سے مکمل تعاون کرینگے انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کی پاکستانی ہم منصب سے بات ہوئی ہے پاکستان اوربھارت کے سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات دونوں ممالک کے اتفاق سے ملتوی ہوئے ہیں اور یہ مذاکرات جلد ہوں گے انہوں نے کہا کہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی گرفتاری کا علم نہیں اگر گرفتاری ہوئی ہے تو پاکستان کا یہ اچھا اقدام ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کا بھی علم نہیں ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.