کرپشن خورد برد اور اختیارات کا ناجائز استعمال مقدمے میں پی ڈبلیو ڈی کے 11 افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج د یا گیا

جمعرات 14 جنوری 2016 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے کرپشن خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں (پی ڈبلیو ڈی) کے 11 افسران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے کرپشن خورد برد اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی ملزمان شاہ جہاں EE عبدالستار اے ای ای اورنگزیب خان سب انجینئر جاوید آفتاب بھٹی ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر‘ عمران خان EE اختر منیر سب انجینئر اور دیگر کے مقدمات کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے ساتھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزمان کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کا پہلے ہی متعدد پر جسمانی ریمانڈ کیا جا چکا ہے لہذا مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی گنجائش نہیں۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ایف آئیا ے کو 27 جنوری کو ملزمان دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ محکمہ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن جمیل احمد خان کی شکایات پر ایف آئی اے انٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :