لاہور ، احتساب عدالت نے اربوں کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیا
جمعرات 14 جنوری 2016 20:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) لاہور کی احتساب عدالت نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کوبارہ روزہ جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالے کر دیا، عدالت نے ملزم کو گھر سے کتابیں اور کھانا منگوانے کی اجازت دے دی۔ملزم حماد ارشد کو نیب کے تفتیشی افسر نے سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے ملزم کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے تیرہ ہزار کے لگ بھگ شہریوں سے اراضی کے نام پر سترہ ارب روپے سے زائد کی رقم بٹوری جبکہ شہدا کے لئے مختص پلاٹ بھی فروخت کر دئیے ،،،تفتیشی افسرنے کہا کہ ملزم کے اکاونٹس اور اثاثوں کی تفصیلات کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ملزم سے تفتیش کرنا باقی ہے لہذاسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.