سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

جمعرات 14 جنوری 2016 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست محمود اختر نقوی نے جمعرات کے روز دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ایک اجلاس کے بعد انتخابی معاملات میں ہائی کورٹ کے فیصلوں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اسے اختیارات میں مداخلت قرار دیا تھا اس طرح کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اس لئے ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ ہر شخص اور ادارہ آئین اور قانون کا پابند ہے اور توہین عدالت کے قانون میں یہ لکھا گیا ہے کہ توہین عدالت سے مراد کوئی ایسا عمل یا شائع شدہ تحریر ہے جس سے کسی عدالت یا جج کی بحیثیت توہین کا پہلو نکلتا ہو یا اس کی وقعت اور عزت کم ہوتی ہو یا دوران انصاف رسانی یا جائز کارروائی عدالت میں مزاحمت یا مداخلت کا باعث ہو تو سب عمل توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اور ان کو منصب سے علیحدہ کیا جائے