سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کی ملازمین کی بحالی کے خلاف دائر نظر ثانی درخواستیں زائد المعیاد قرار دیکر خارج کردیں

جمعرات 14 جنوری 2016 20:00

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے پاکستان ریلوے کی جانب سے ملازمین کی بحالی کے خلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں زائد المعیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

دو رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ اداروں اور ملازمین کی ملی بھگت ہوتی ہے اس لئے درخواستیں جان بوجھ کر دیر سے دائر کی جاتی ہیں عدالت یہاں ریلوے کی وکیل نہیں ہے اور نہ ہی اس کو سپورٹ کرنے کیلئے بیٹھی ہے درخواستیں زائد المعیاد ہونگی تو کیسے ریلیف دینگے ہمارا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے زائد المعیاد درخواستوں کے حوالے سے الگ سے کوئی درخواست بھی نہیں دی گئی ۔

انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں اس دوران ملازمین کے وکیل رائے احمد نواز کھرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواستوں کے زائد المعیاد ہونے کے حوالے سے انہیں خبر نہیں تھی انہیں وقت دیا جائے تاکہ وہ الگ سے درخواستیں دائر کرسکیں اس پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ آپ کو پتہ ہونے کے باوجود بھی آپ نے درخواست نہیں دی اور درخواستیں خارج کردیں ۔