چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 27 جنوری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائیں گے،جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس ہونگے

جمعرات 14 جنوری 2016 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء ) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ستائیس جنوری کو عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب جائینگے اور جسٹس میاں ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائینگے ۔

(جاری ہے)

ان سے یہ حلف سینئر ترین جسٹس آصف سعید خان کھوسہ لینگے ۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ستائیس جنوری سے تین فروری تک سعودی عرب رہیں گے اس دوران جسٹس میاں ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دینگے حلف کی تقریب ستائیس جنوری کو سپریم کورٹ میں ہوگی ۔