دہشتگرد حملوں پر مذمت کی بجائے مرمت کا وقت آگیا ہے ، علی حسن گیلانی

پٹھان کوٹ حملے سے پاکستان کا کوئی واسطہ نہیں ہے، لیگی ایم این اے کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 14 جنوری 2016 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ایم این اے علی حسن گیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگر د حملوں پر مذمت کی بجائے مرمت کا وقت آگیا ہے ، چیئرمین پیمرا سوئے ہوئے ہیں کہ دہشتگردی کے حملوں کو براہ راست دیکھا جارہا ہے ، پٹھان کوٹ حملے سے پاکستان کا کوئی واسطہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا جب میں نے انڈیا کی طرف سے سوشل مڈییا پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی ٹوپیاں خون میں لپ پت کی تصویر دیکھی انہوں نے لکھا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کا بدلہ لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے حملوں کو براہ راست دکھانے کی وجہ سے یہ تصویریں انڈیا کی طرف سے سوشل میڈیا پر لگائی گئی ہیں میرا چیئرمین پیمرا سے مطالبہ ہے کہ جو چینل دہشتگردی کے حملوں کو دکھاتے ہیں ان کا نوٹس لیا جائے اور اس طرح کی کارروائیوں کو روکا جائے دہشتگردی کیخلاف وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف ایک بیج پر ہیں اور دہشتگردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لینگے انہوں نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے حملوں پرمذمت کا نہیں بلکہ دہشتگردوں کی مرمت کا وقت آگیا ہے