کراچی،ترقیاتی بجٹ چھ ماہ میں صرف 25ارب روپے کیسے اور کیوں خرچ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام صوبائی محکموں سے تفصیلات طلب کرلیں

جمعرات 14 جنوری 2016 19:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) ترقیاتی بجٹ چھ ماہ میں صرف 25ارب روپے کیسے اور کیوں خرچ ہوا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام صوبائی محکموں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں، ذرائع کے مطابق پچھلے ہفتے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات نے ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 142ارب روپے رکھا گیا ہے لیکن 31 دسمبر 2015ء تک پہلے شش ماہی میں صرف 25 ارب روپے خرچ ہوسکا ہے جو 15 فیصد سے بھی کم ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی محکموں پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور تمام محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے جس میں سب سے پوچھا گیا ہے کہ چھ ماہ میں اتنا کم بجٹ کیوں خرچ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے کم بجٹ کیوں جاری کیا جب ہر تین ماہ میں ایک قسط صوبائی محکمون کو دینی ہے تو پھر اب تک ایک قسط کیوں دی گئی ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ نے بھی وزیر اعلیٰ کے سامنے عذر پیش کیا ہے کہ جب وفاقی حکومت سے این ایف سی ایوارڈ کی رقم دیر سے ملے گی تو صوبائی محکموں کو بجٹ بھی دیر سے فراہم کیا جائیگا