کراچی،ملیر بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بولنا وڈے سائیں کو مہنگا پڑگیا

وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر د ی گئی

جمعرات 14 جنوری 2016 19:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) ملیر بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف بولنا وڈے سائیں کو مہنگا پڑگیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں شہری رانا فیض الحسن نے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ ملیر بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا خطاب توہین عدالت ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی تضحیک کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف کارروائی کی جائے