کراچی،حساس ادارے نے نجی انجیئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم کو حراست میں لے لیا

نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 14 جنوری 2016 19:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) حساس ادارے نے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی سے نجی انجیئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ طالب علم پر داعش کے دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم کو داعش کے گرفتار دہشت گردوں سے تعلقات پر حراست میں لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ گھر پر چھاپے کے دوران طالبعلم کا لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا جس کو فورنزک لیب بھیج دیا گیا ہے تاکہ ای میلز کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :