وزارت تجارت کے زیر اہتمام پاک چین کاروباری مواقع بارے تین روزہ کانفرنس 18جنوری شروع ہوگی

چین کے سو سے زائد کاروباری اور تجارتی وفود شرکت کرینگے

جمعرات 14 جنوری 2016 19:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) وزارت تجارت کے زیر اہتمام پاک چین کاروباری مواقع کے حوالے سے تین روزہ کانفرنس اٹھارہ جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں چین کے سو سے زائد کاروباری اور تجارتی وفود شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک چین کاروباری مواقع کے حوالے سے کانفرنس کے ذریعے چین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے گی جس سے ملک میں سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا ذرائع نے مزید بتایا کہ چین کے وفود کراچی اور لاہور کے بھی دورے کرینگے اور سرمایہ کاروں کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی کرینگے

متعلقہ عنوان :