وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائیاں، 12پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 16ملزمان گرفتار

جمعرات 14 جنوری 2016 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 12پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 16ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم محمد اعجا ز کو گرفتار کرکے اس سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم وقار سے 70گر ام چرس بر آمد کرلی۔تھا نہ مار گلہ پولیس نے کا ر چوری میں ملو ث دو ملزمان عمر ان علی اورا یا ز محمود کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کر لیے گئے ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران12 پیشہ وربھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :