ایس ای سی پی کا ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈرافٹ کمپنیز بل پر مشاورتی سیمینار، شرکاء کو نئے کارپوریٹ لاء کے مسودہ کے چیدہ چیدہ نکات پر تفصیل سے بریفنگ

جمعرات 14 جنوری 2016 19:19

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پا کستان اورملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ملتان چیمبرمیں مشاورتی سیمینار کا انعقاد ہوا سیمینارکا باقاعدہ آغاز چیمبر کے نائب صدر محمد طارق خان نے کیا۔ اس موقع پر ایس ای سی پی کے رجسٹرا ر آف کمپنیز جاوید حسین نے شرکاء کو نئے کارپوریٹ لاء کے مسودہ کے چیدہ چیدہ نکات پر تفصیل سے بریفنگ دی ۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیز بل 2015 منظوری کے مراحل مکمل کرنے کے بعد ، کمپنیز آرڈینس 1984کی جگہ لے لے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیز کے قانون کو از سر نو تشکیل دینے کا مقصد پاکستان میں معیشت کو دستاویزی شکل دینا ، کاروباری اداروں کی مکمل کارپوٹایٔزیشن کرنا اور کاروبار کی رجسٹریشن اور انضباتی قوائد و ضوابط کو آسان بنا ناہے ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ممتاز چارٹرڈ اکاونٹنٹس ‘ وکلاء‘ کارپوریٹ کنسلٹنٹس‘ کاروباری حضرات ‘کمپنی سیکرٹریوں ‘ ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور ایس ای سی پی کے جوائنٹ رجسٹرار آف کمپنیز ملتان سید افتخار الحسن نقوی شامل تھے ۔

کمپنی بل کے مسودہ پر تمام سٹیک ہولڈ ز کی آراء حاصل کرنے کے لئے ملک کے دوسرے شہروں میں بھی مشاورتی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :