متعلقہ حکام پی ۔کے 11 میں جاری عوامی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں،اشتیاق ارمڑ

واپڈاکو ڈھائی کروڑ روپے بجلی کے نظام میں بہتری اورنئے فیڈر کواپ گریڈ کیلئے جمع کرائے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات کااجلاس سے خطاب

جمعرات 14 جنوری 2016 18:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ۔کے 11 میں جاری عوامی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کریں تاکہ یہاں کے عوام ان فلاحی منصوبوں سے مستفید ہوسکیں۔ یہ ہدایت انہوں نے جمعرات کے روز پشاورمیں پی ۔

کے 11 میں ترقیاتی سکیموں سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس میں ایکسین آبپاشی ورسک کینال محمد سہیل ،ایکسین پی۔ایچ۔ای۔ڈی پشاور عرفان رشید ،ایکسین سی اینڈ ڈبلیو پشاور نوید خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ پشاور عبدالباسط ،تحصیل میونسپل آفیسر۔IV وحیدالرحمن ایکسین ہائی وے ،پیسکواور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران کے علاوہ پی کے 11 کے منتخب ڈسٹرکٹ اور نائب ڈسٹرکٹ ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی۔کے 11 میں جاری اورنئے ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتار اوراس کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلی غوروخوص ہوا۔معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ پی ۔کے۔11 میں جس ٹھیکدار کی کارکردگی اچھی نہیں ان کوفارغ کرکے بلیک لسٹ کیا جائے اور اس کے خلاف کاروائی کرکے ان کا کیس انٹی کرپشن کو بھیجا جائے ۔انہوں نے پی۔ کے ۔11 کے منتخب ڈسٹرکٹ ممبران اورنائب ڈسٹرکٹ ممبران سے بھی کہاکہ وہ عوامی منصوبوں کی خود نگرانی کریں اور وقتاًفوقتاً ان سے متعلق اگاہ کریں۔

معاون خصوصی نے پی۔ کے۔ 11 میں سکولوں کی تعمیر ومرمت پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی منصوبوں کواولیت دیکر مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ واپڈاکو ڈھائی کروڑ روپے بجلی کے نظام میں بہتری اورنئے فیڈر کواپ گریڈ کے لئے جمع کرائے گئے ہیں۔ اس علاقے میں گرمیوں کے موسم میں فیڈر پر لوڈمیں کمی ہوگی۔ جبکہ چمکنی انقلاب روڈ کی تعمیرپر 19 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ جس کو مرحلہ وار تعمیر کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ آبنوشی کے زیراہتمام بننے والے ٹیوب ویلوں کوشمسی توانائی کے ذریعے چلایا جائے گا۔ اورپرانے ٹیوب ویلوں کو بھی شمسی توانائی سے منسلک کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :