صوبے میں محکمہ اوقاف کی پراپرٹی خصوصاً کمرشل پلازوں سے متعلقہ مسائل ومشکلات کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں،حاجی حبیب الرحمان

متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ مسائل کے حل کے لئے کوششیں تیز کریں تاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکی سرپرستی میں محکمے کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے

جمعرات 14 جنوری 2016 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف حاجی حبیب الرحمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں محکمہ اوقاف کی پراپرٹی خصوصاً کمرشل پلازوں سے متعلقہ مسائل ومشکلات کے حل کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں تاکہ محکمہ اوقاف کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے۔وہ پشاور میں محکمہ اوقاف سے متعلقہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

سیکرٹری اوقاف عبداﷲ مسعود ،ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ،ایڈمنسٹریٹر اوقاف اورپلاننگ آفسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف نے صوبائی وزیر کو محکمہ کی کارکردگی ،اوقاف پلاننگ سیل کے قیام ودفتری عملہ ،کالج ویونیورسٹی کی سطح پر طلباء کے لئے سکالرشپ ،صوبے میں ماڈل دینی مدارس کے قیام ،گرانٹ اینڈ ایڈمیں دوگنا اضافہ اوقاف پراپرٹی وفلیٹ ریٹ میں اضافہ،غیر قانونی قابضین سے اوقاف اراضی کی واگذاری،تاریخی مساجد ومقدس مقامات ،خدام حجاج کی آبادی کے تناسب سے چناؤ اورصوبائی ،ضلعی اورتحصیل کی سطح پر خطیبوں کی تنخواہوں اوراپ گریڈیشن سے متعلق امور پرتفصیلی غوروخوص کیاگیا اورسلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ وہ مذکورہ اقدامات کے بروقت حل کے لئے کوششیں تیز کریں تاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکی سرپرستی میں محکمے کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :