پرنسپل جنرل ہسپتال پہلی مڈل، ایسٹرن کانفرنس برائے سٹریوٹیکٹک اینڈ فنکشنل نیوروسرجر ی میں شرکت کیلئے کل دوبئی جائیں گے

جمعرات 14 جنوری 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء )پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و پاکستان میں ڈی بی ایس کے بانی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود’’ پہلی مڈل ایسٹرن کانفرنس برائے سٹریوٹیکٹک اینڈ فنکشنل نیوروسرجری‘‘میں شرکت کے لئے کل بروز ( ہفتہ ) کو دبئی پہنچیں گے۔ 18جنوری تک مسلسل3روز جاری رہنے والی کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کو بطور فیکلٹی ممبر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پروفیسر خالد محمود پاکستان میں ڈسٹونیا کے 19مریضوں کا علاج بذریعہ سرجری کرنے پر تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے جبکہ پاکستان اور بیرون ممالک میں ہونے والے جدید طریقہ علاج کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ شعبہ طب سے وابستہ معتبر شخصیات نے پہلی مڈل۔ ایسٹرن کانفرنس برائے سٹیریرٹیکٹک اینڈ فنکشنل نیوروسرجری کے انعقاد کو جدید طریقہ علاج کے حوالے سے نہایت اہم اقدام قرار دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود کی شرکت کو نہ صرف پی جی ایم آئی بلکہ لاہور جنرل ہسپتال اور امیر الدین میڈیکل کالج کے لئے بھی نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ’’ورلڈ سوسائٹی برائے سٹیریوٹیکٹک اینڈ فنکشنل نیوروسرجری‘‘کے زیر اہتمام منعقد کروائی جانے والی کانفرنس کے انعقاد میں’’پین۔عرب نیوروسرجیکل سوسائٹی اور ’’گلف نیوروسرجیکل سوسائٹی نے اشتراک کیا ہے۔