ہانگ کانگ انٹرنیشنل میڈیکل ڈیوائسز ،سپلائز نمائش مئی میں منعقد ہوگی

جمعرات 14 جنوری 2016 18:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مئی میں ہانگ کانگ انٹرنیشنل میڈیکل ڈیوائسز اینڈ سپلائز نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے 27جنوری تک درخواستیں طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ انٹر نیشنل میڈیکل ڈیوائسز اینڈ سپلائیز نمائش 3تا5منعقد ہوگی جس میں جدید میڈیکل ڈیوائسز اور سپلائنز بشمول ہاسپٹل ایکوپمنٹ ،گھریلو میڈیکل مصنوعات ،بحالی اور عمر رسیدہ لوگوں کی دیکھ بھال ، لیبارٹری ایکوپمنٹ اور میڈیکل ڈسپوز ایبلز ، پراڈکٹ ڈیویلپرز کی نمائش کی جائے گی ۔