وزیراعلیٰ کالوہاری گیٹ کے علاقے میںآ تشزدگی کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو 5,5لاکھ روپے مالی امداد دی جائیگی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لوہاری گیٹ کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5,5لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اورافسوس ہوا ہے اورمیں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔