قومی اسمبلی اجلاس

ائیر پورٹس کی حفاظت کیلئے جاپان اور بحرین سے جدید سکیورٹی آلات ،سکریننگ سسٹم حاصل کرلیا ،شیخ افتاب

جمعرات 14 جنوری 2016 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے امیر علی شاہ جاموٹ نے کورم کی نشاندہی کر دی‘ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کارروائی 55 منٹ معطل رہی۔

واضح رہے کہ اجلاس کی کارروائی جاری رکھنے کیلئے 85 ممبران کا ہونا لازمی ہے۔ اس سے قبل وقفہ سوالات میں ممبر اسمبلی ساجدہ بیگم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ ائیرپورٹس پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اے ایس ایف کے اہلکاروں کی دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں اے ایس ایف نے ائیرپورٹس کی حفاظت کیلئے جاپان اور بحرین کی حکومتوں کے تعاون سے ہوا بازی کے جدید سکیورٹی آلات اور سکریننگ کا سامان حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ائرپورٹس کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے دو سالوں میں 10 ڈریگون اے پی سی بی سیون اور 1615 ایس ایم جی رائفل خریدی گئی ہیں۔ دفاعی وزیر زاہدحامد نے ممبر قومی اسمبلی شمس النساء کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان نے 2015ء میں آنے والے زلزلے کے بعد کسی بھی ملک سے امداد کی اپیل نہیں کی اور نہ ہی کسی سے کوئی رقم وصول کی ہے

متعلقہ عنوان :