اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ ترقی کیس :

سپریم کورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ وقار مسعود ک و جھاڑ پلا دی عدالتی نوٹس پر اجلاس اور کام شروع ہو جاتے ہیں ورگرنہ نہیں ،امیر ہانی مسلم کے ریمارکس

جمعرات 14 جنوری 2016 16:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر حاضر نہ ہونے اور اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ محمد احسان کو ترقی نہ دینے کے معاملے پر وفاقی سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کو جھاڑ پلادی ۔ جمعرات کے روز تین رکنی بینچ کے سربراہ امیر ہانی مسلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا آپ کیوں نہیں آئے آپ نے وضاحت بھی دائر نہیں کی کیوں نہ آپ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیں جب بھی عدالت میں کیس لگتا ہے تب ہی آپ کو کارروائی کرنا یاد آجاتی ہے بصورت دیگر آپ کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی یہ محکمانہ ترقی کیلئے اجلاس کیوں نہیں ہوتے جب سپریم کورٹ نوٹس لیتی ہے تو آپ کے اجلاس شروع ہوجاتے ہیں اس طرح کی ا جازت نہیں دینگے محکمانہ اپ گریڈیشن اور ترقیاں دو علیحدہ چیزیں ہیں اس کا مطلب ہے کہ عدالت سختی کرتی رہے تو آپ بھی کام کرتے رہیں گے وگرنہ کوئی کام نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیئے ہیں تاہم ترقی کے حوالے سے اجلاس بلانے اور دیگر معاملات نمٹانے کی یقین دہانی پر عدالت نے شوکاز نوٹس واپس لے لیا ہے ۔ سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ 2011سے 2015ء تک ترقی کے حوالے سے آٹھ اجلاس ہوئے 266ترقیاں منظور کی گئیں ایس ایس ٹی کی اپ گریڈ کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے اس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ آپ ہمیں اپ گریڈیشن نہ پڑھائے ہمیں سبب بتائے اور ان ساری چیزوں کے بارے میں ہمیں سب پتا ہے سیکرٹری خزانہ نے مزید کہا کہ عدالت آنے سے قبل میں نے آرڈر جاری کردیئے ہیں کہ محکمانہ ترقیوں کیلئے آئندہ ڈی پی سی کے سال میں دو اجلاس ہونگے اس پر عدالت نے کہا کہ یہ کام آپ کو پہلے کرنا چاہیے تھا اب جب عدالت آرہے ہیں تو آپ کو کارروائی کی یاد آگئی تاہم عدالت نے اجلاسوں اور محکمانہ ترقی کے معاملات نمٹانے کی یقین دہانی پر سیکرٹری خزانہ وقار مسعود کیخلاف جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لے لیا ۔

واضح رہے کہ سندھ کے اکاؤنٹنٹ جنرل محمد احسان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ڈی پی سی کا اجلاس نہ ہونے کے با عث ترقی نہیں مل رہی اس پر نوٹس جاری کئے گئے تاہم سیکرٹری خزانہ چودہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو بھی نہ آئے جس پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جو گزشتہ روز عدالت نے واپس لے لیا اور درخواست نمٹا دی

متعلقہ عنوان :