فیصل آباد،مقامی شخص کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار،پولیو ٹیم سے بدتمیزی اور جھڑپ

خاتون ورکرز سے بدتمیزی کرنے پر پولیو ٹیم کا شدید احتجاج،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 14 جنوری 2016 16:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) فیصل آباد کے مقامی رہائشی شخص نے پچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا ، پولیو ٹیم نے خاتون ورکر سے بدتمیزی کرنے پر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کالونی میں پولیو سے بچاؤ کے لئے پولیو ٹیم قطرے پلانے پہنچی تو مقامی شخص نے اپنے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا اور پولیو ورکرز کے اصرار پر شخص نے خاتون ورکر سے بدسلوکی اور بدتمیزی شروع کی تو پولیو ٹیم میں شامل مرد ورکرز نے مداخلت کی جس پر دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس سے پولیوورکرز شدید زخمی ہوگیا تاہم پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مزاحمتی شخص کو گرفتار کر لیا اور انہیں پولیس کے حوالے کر دیا ،دوسری جانب خاتون ورکر سے بدتمیزی کرنے پر پولیو ٹیم نے شدیداحتجاج کیا