صوابی پولیس کی کارروائی ،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

جمعرات 14 جنوری 2016 16:05

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) صوابی پولیس کی کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، موٹر کار کے ذریعے42کلو افیون پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی جاوید اقبال خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت ایک موٹر کار کے ذریعے لاکھوں روپے کی منشیات صوبہ پنجاب سمگل کی جائیگی جس پر ڈی پی او صوابی نے فوری طو ر پر احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ لاہور شفیع الرحمن خان ودیگر پولیس نفری نے ناکہ بندی کرکے انبار انٹر چینج کے قریب موٹر کار نمبر181 برنگ سفید XLI کو اپنے قبضہ میں لے لیا دوران تلاشی موٹر کار کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کے 000 42گرام افیون برآمد کرکے قبضہ پولیس کی گئی ،جبکہ سمگلر حشمت خان ولد خان احمد سکنہ ملک دین خیل باڑہ نے پہلے ہی پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہوئے تھے ، جس کی گرفتاری کے لئے ڈی پی او صوابی نے سخت احکامات جاری کیے ،جس کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہیں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے کہا کہ صوابی پولیس نے مختصر مدت میں منشیات کے خلاف باقاعدہ مہم چلا کر نامی گرامی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا اور عوام ہی کی تعاون سے ضلع صوابی میں منشیات کو کافی حد تک خاتمہ کیا ڈی پی او صوابی نے واضع طور پر کہا کہ ضلع صوابی میں منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتا کیا جائے گا عوام ایسے لوگوں پر کھڑی نظر رکھے اور اس کی نشاندہی کرکے اپنا فریضہ ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور اس لعنت کے خلاف پوری قوم یکجا ہو کر اس کے خلاف جہاد کریں تاکہ آئندہ آنے والے نسل کو اس وباء سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :