کراچی : اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وقت آ گیا ہے ، پہلے مرحلے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں گے ۔ مئیر کراچی وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 15:26

کراچی : اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وقت آ گیا ہے ، پہلے مرحلے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر منتخب اُمیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

کراچی کے عوام نے اُمیدواروں کو مینڈیٹ دیا ہے ، ہم سب کو کراچی کی عوام کی خدمت کرنا ہو گی ، جماعت اسلامی ہو یا پی ٹی آئی یا کوئی آزاد اُمیدوار، تمام جماعتوں سے درخواست کروں گا کہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت میں پیش ہونا ہے اور ملکر کراچی کے مسائل کا حل بھی نکالنا ہے۔ کراچی کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی میں صفائی کا نظام بہتر بنائیں گے۔مالی وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔، انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب نمائندوں کو اختیارات منتقل کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :