امریکی حراستی مرکز گوانتانامو سے رہا کیے جانے والے10 یمنی باشندے عمان پہنچ گئے

جمعرات 14 جنوری 2016 15:16

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء)امریکی حراستی مرکز گوانتانامو سے رہا کیے جانے والے10 یمنی باشندے عمان پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عمان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ان افراد کو انسانی بنیادوں پر قبول کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہیں بعد میں یمن بھیج دیا جائے گا کیونکہ آج کل وہاں خانہ جنگی جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد جمعرات کو علی الصبح مسقط پہنچے۔ ابھی دسمبر میں امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا تھا کہ 2016ء کے آغاز میں گوانتانامو کے زیادہ تر قیدیوں کو مختلف مقامات پر منتقل کر دیا جائے گا۔