نمرت کاپور کیساتھ خواتین کے مرکزی کردار پر مبنی فلم کرنے کا خواہاں ہوں‘ اکشے کمار

جمعرات 14 جنوری 2016 14:56

نمرت کاپور کیساتھ خواتین کے مرکزی کردار پر مبنی فلم کرنے کا خواہاں ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ اپنی ساتھی اداکارہ نمرت کاپور کے ساتھ خواتین کے مرکزی کردار پر مبنی فلم کرنے کے خواہاں ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ ایک اسکرپٹ ایسا ہے جس پر میں کام کرنا چاہتا ہوں وہ خواتین کے مرکزی کردار پر مبنی فلم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ نمرت کاپور کو دیکھ رہے ہیں۔ کیونکہ انکے خیال میں نمرت کیساتھ ہی وہ ایسی کوئی فلم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک فلم اعتراض کی یہ فلم کرینہ اور پریانکا سے متعلق تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف غرض اس سے ہوتی ہے کہ میری فلم کتنی ہٹ ہوتی ہے کتنی سراہائی جاتی ہے اور میرے لئے یہ چیز اہمیت نہیں رکھتی کہ فلم میں میرا کردار کتنا ہے۔

متعلقہ عنوان :