13جنوری پاکستان کے لئے بہت بھاری تھا‘ دہشت گردوں نے نجی ٹی وی پر حملہ کرکے پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں‘ آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے، قومی اسمبلی کو شدید خطرہ ہے‘ قومی اسمبلی کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے‘2016 پاکستان کے لئے خونی سال ثابت ہوسکتا ہے‘ داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں، ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے‘ ملک میں داعش کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں‘ سیاست کا وقت نہیں ہے، متحد ہونے کی ضرورت ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 14 جنوری 2016 14:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل کا دن پاکستان کے لئے بہت بھاری تھا‘ دہشت گردوں نے نجی ٹی وی پر حملہ کرکے پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں‘ آئندہ چند دنوں میں اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے، قومی اسمبلی کو شدید خطرہ ہے‘ قومی اسمبلی کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے‘2016 پاکستان کے لئے خونی سال ثابت ہوسکتا ہے‘ داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں، ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے‘ ملک میں داعش کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں‘ سیاست کا وقت نہیں ہے، متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اے آر وائی ٹی وی پر حملہ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا بڑا واقعہ ہوسکتا ہے اور سب سے بڑا خطرہ قومی اسمبلی کو ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے انہوں نے کہا کہ سپیکر نے قومی اسمبلی کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل کا دن پاکستان کے لئے بھاری دن تھا انہوں نے کہا کہ 2016 پاکستان کے لئے خونی سال بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے لوگ شام سے افغانستان آرہے ہیں اور ان کا اگلا پڑاؤ پاکستان ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد میں آئندہ چند دنوں میں دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ داعش کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور بھتہ خوری شروع ہوگئی ہے اور بنکوں کو بھی لوٹا جارہا ہے اور ملک کے لئے شدید خطرات پیدا ہورہے ہیں اور لگتا ہے حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سیاست کا وقت کم رہ گیا ہے متحد ہونے کا وقت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بیروزگار ہیں ان کے لئے نوکریاں نہیں ہیں اور انٹرنیٹ داعش کے لئے فضا پیدا کررہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر نے سعودی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کردیں
-
خواجہ سلمان رفیق کی پی آئی سی کے آپریشن تھیٹرز 10 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
ڈیجیٹل منتقلی کے ذریعے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ
-
پرویزالٰہی کو گزشتہ رات پسلیوں میں درد کی شکایت
-
پاکستان اور چین شانگلہ حملے کی تحقیقات سے متعلق رابطے میں ہیں، دفترخارجہ
-
خیبرپختونخواہ میں سینیٹ الیکشن مخصوص نشستوں پر حلف سے مشروط
-
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے فل کورٹ کااجلاس دوبارہ طلب کرلیا
-
غزہ کے عوام پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ بلا روک ٹوک جاری ، فلسطینی عوام کو بھوک اور نسل کشی کا سامنا ہے، ترجمان دفترخارجہ
-
پنجاب اسمبلی اجلاس ،اپوزیشن کے شورشرابے میں مالی سال 2023-24ءکے بجٹ کی منظوری
-
عطاتارڑ کی این ای127،سمیع اللہ خان کی پی پی 145سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
وسطی کرم میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.