چین میں جھیل کا بند ٹوٹنے سے قریبی دیہات زیر آب آ گیا

جمعرات 14 جنوری 2016 14:10

ووہان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وسطی چین کا صوبہ ہوبیائی کی ایک جھیل کا پشتہ ٹوٹنے سے گذشتہ روز پانی قریبی دیہات میں پھیل گیا ، یہ بات مقامی حکام نے بتائی ہے ،یہ جھیل جو این شی سٹی کی لانگ فینگ ٹاؤن شپ میں واقع ہے ، ہزاروں مکعب فٹ پانی موجود ہے ، یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح قریباً بارہ بجے پیش آیا ، ٹاؤن شپ کے ایک اہلکار کے مطابق ٹھاٹھیں مارتے پانی کی وجہ سے دیہات میں کاریں زیر آب آ گئیں ، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، پشتہ ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :