ملتان ‘یوسی 58 کے نومنتخب وائس چیئرمین رفیق طوطی نے جیل سے آکر ہتھکڑی لگے ہاتھوں سے عوامی خدمت کاحلف اٹھا لیا

جمعرات 14 جنوری 2016 14:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) یوسی 58 کے نومنتخب وائس چیئرمین رفیق طوطی نے جیل سے آکر ہتھکڑی لگے ہاتھوں سے عوامی خدمت کاحلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق رفیق طوطی پر الزام ہے کہ انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے دوران خواتین کے پولنگ سٹیشن میں گھس کر جعلی ووٹ ڈالے تھے اس کے علاوہ انہوں نے پولنگ باکس بھی چھینے تھے ۔

(جاری ہے)

پولنگ باکس چھیننے کے الزام میں رفیق طوطی کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد وائس چیئرمین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا اور موصوف تاحال ڈسٹرکٹ جیل میں ہیں ۔ بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری ہوئی تو وائس چیئرمین رفیق طوطی کو بھی پیرول پرہتھکڑیاں لگا کر حلف برداری کی تقریب میں لایا گیا جہاں انہوں نے ہتھکڑی لگے ہاتھوں سے عوامی خدمت کا حلف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :