فرانس میں برفانی تودہ گرنے سے 2کمسن بچے، یوکرین کا شہری ہلاک

جمعرات 14 جنوری 2016 13:56

لیس ڈیوکس ۔ 14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء) فرانس کے سیاحتی مقام پر برفانی تودہ گرنے سے 2کمسن بچے اور ایک یوکرین کا شہری ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے سیاحتی مقام ڈیوکس میں پابندی کے باوجود ایک مقامی سکول کے طلباء برف پر سکی کرنے کے دوران برفانی تودہ گرنے کے باعث ہلاک ہوگئے سیاحتی مقام پر موجود ایک یوکرین کا شہری بھی برف کے تودے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 16سال کے قریب تھیں اور بچوں کے ساتھ ساتھ ان کی ایک ٹیچر بھی زخمی ہوئی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب فرانس کے یوتھ منسٹر کا کہنا ہے کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے گی اور پابندی کے باوجود اس سیاحتی مقام پر شدید برف باری میں طلباء کو لے کر جانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :