برطانیہ کی یمن آپریشن میں سعودی فوج کی معاونت
عرب اتحاد سے تعاون عالمی قانون کی خلاف ورزی نہیں: برطانوی وزیر خارجہ فیلپ ہمونڈ
جمعرات 14 جنوری 2016 13:40
لند ن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) رطانوی وزیرخارجہ فیلپ ہمونڈ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مسلح افواج یمن میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانوی فوجی یمن میں اہداف کی تعین میں سعودی فورسز کی مدد کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ نے دارالعوام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری آپریشن میں اتحادی ممالک کے ساتھ معاونت عالمی بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی رو سے درست ہے۔
اس لیے برطانیہ یمن میں عسکری اہداف پر حملوں کے حوالے سے دانستہ طور پر غیر جانب دار نہیں رہ سکتا ہے۔برطانوی وزیرخارجہ نے یمن میں اتحادیوں کی عسکری مدد کا اعتراف کیا ہے تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آیا برطانیہ کے کتنے فوجی اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔(جاری ہے)
مسٹر ہیمونڈ کا کہنا تھا کہ یمن میں آپریشن میں مصروف عرب اتحادی ممالک کے ساتھ معاونت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دینے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن عالمی قوانین کے مطابق ہے۔ اس لیے برطانوی فوج کی جانب سے یمن میں اہداف کی نشاندہی میں سعودی فوج کی مدد عالمی قانون کے تحت درست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ یمن میں مستحکم حکومت کے قیام، امن وامان اور بنیادی شہری حقوق کو یقینی بنانے کی حمایت جاری رکھے گا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں پچھلے سال سے یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے جاری آپریشن میں شہری تنصیبات کے بجائے صرف باغیوں کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے،مگر باغیوں کی جانب سے اتحادی ممالک کو بدنام کرنے کے لیے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جعلی خبریں پھیلا کر آپریشن کو متنازع بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.