سکیورٹی خدشات:اڈیالہ جیل سے10خطرناک قیدی ساہیوال منتقل

جمعرات 14 جنوری 2016 13:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) سکیورٹی خدشات کے باعث 10خطرناک قیدیوں کو اڈیالہ سے ساہیوال کی ہائی سکیورٹی جیل میں منتقل کردیا گیا ، یہ قیدی سابق آرمی چیف پرویز مشرف ،حساس اداروں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہیں، نئی بنائی گئی ساہیوال کی جیل میں ایک ہزار سے زائد قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل سے دس خطرناک قیدیوں کو نئی جیل میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سابق آرمی چیف و صدر پرویز مشرف پر جھنڈا چیچی کے مقام پر حملے میں ملوث رانا نوید ، واہ آرڈیننس فیکٹری پر حملہ کیس میں ملوث حمید اللہ ، واہ کینٹ میں 2012ء کے حملے میں ملوث قیدی ثاقب شاہ ،جند اٹک میں بم حملے میں ملوث نسیم خان ، صوابی میں فوجی اہلکاروں پر حملے میں ملوث زمان خان ، 2007ء میں آر اے بازار بم دھماکے میں ملوث عمر عدیل ، محمد اسلم ، حافظ اکرم سعید ، انتخاب احمد اوعامر سہیل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اڈلہ جیل راولپنڈی میں دہشت گردی و مذہبی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 26 قیدی ہیں اور یہاں پر قیدیوں کو رکھنا سکیورٹی رسک بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :