الجزیرہ امریکہ کا کیبل نیوز چینل کو بند کرنے کا اعلان

معاشی چیلنجز کی وجہ سے اس بزنس ماڈل کو جاری نہیں رکھا جا سکتا ‘ چیف ایگزیکٹو افسرال اینسٹی

جمعرات 14 جنوری 2016 13:19

الجزیرہ امریکہ کا کیبل نیوز چینل کو بند کرنے کا اعلان

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) الجزیرہ امریکہ نے اپنے کیبل نیوز چینل کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزیرہ امریکہ کے چیف ایگزیکٹو افسر ال اینسٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی چیلنجز کی وجہ سے اس بزنس ماڈل کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ الجزیرہ امریکہ کا افتتاح 2013 میں ہوا تھا اور اسے سنجیدگی سے سی این ایس اور فاکس نیوز کے متبادل جگہ بنانے کا عزم کیا گیا تھاقطری براڈکاسٹر نے لاکھوں ڈالر امریکی صحافیوں کو چینل میں شامل کرنے پر لگائے تاہم وہ ناظرین کی توجہ اپنے نیوز پروگرام کی جانب مبذول کروانے کی تگ و دو کرتے رہے۔

انتظامیہ نے وعدہ کیا کہ وہ رواں برس اپریل میں چینل کی نشریات بند ہونے کے بعد امریکہ میں اپنی آن لائن کوریج کو بڑھائیگاالجزیرہ امریکہ نے سابق امریکی نائب صدر الگور کے کرنٹ ٹی وی کی جگہ لی تھی۔ انھوں نے اسے 50 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔یہ چینل چھ کروڑ امریکی دیکھ سکتے تھے۔ اس کی ریٹنگ کے مطابق گذشتہ برس اسے 19000 افراد نے دیکھایہ چینل امریکہ کے بڑے نیوم نیٹ ورک کے مقابلے میں کم ریٹنگ کا حامل تھاچینل کو اندورنی طور پر بھی افراتفری کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :