جاپان کے شمالی جزیروں ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

جمعرات 14 جنوری 2016 13:19

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) جاپان کے شمالی جزیروں ہوکائیڈو میں 6.7 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو سے 750 کلومیٹر جنوب کی طرف ہے ‘ زلزلے کی گہرائی 50 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ زلزلے کے بعد پہلے سونامی وارننگ جاری کردی گئی تھی تاہم بعد میں وارننگ واپس لے لی گئی اور جاپانی حکام نے سونامی وارننگ کی تردید کردی۔واضح رہے کہ 2011 میں آنے والے زلزلے کی وجہ سے ٹوکیو میں سونامی آگیا تھا جس کی وجہ سے بہت سے مالی نقصان کے علاوہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا تھا اور 15 ہزار لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے