پریانکا چوپڑا اب ہالی وڈ میں قدم رکھنے کو تیار

جمعرات 14 جنوری 2016 12:49

پریانکا چوپڑا اب ہالی وڈ میں قدم رکھنے کو تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء)بالی وڈ میں کامیابیوں کے جھندے گاڑنے کے بعد پریانکا چوپڑا اب ہالی وڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔جی ہاں پریانکا چوپڑا 1990 ء کی مشہورسیریز”بے واچ“ پر مبنی فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گی، جس میں وہ ولن کا کردار نبھائیں گی ۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی لائف گارڈز کے الیٹ گروپ کے لیڈر کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی فوج کے جوانوں کو اپنا مشن مکمل کرنے کیلئے حوصلہ دیتا ہے۔واضح رہے کہ پریانکا اس سے قبل اپنی پہلی امریکی ٹی وی سیریز کوانٹکو میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پرپیپلز چوائس ایوار ڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔