عظیم دیوار چین ، امریکی بچے کے لیے” دیوار محبت “بن گئی

جمعرات 14 جنوری 2016 12:49

عظیم دیوار چین ، امریکی بچے کے لیے” دیوار محبت “بن گئی

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) امریکہ کے ایک آٹھ سالہ لڑکے کے لیے جو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے ، عظیم دیوار چین ، محبت کی دیوار ثابت ہو رہی ہے ، امریکہ کے زیرانتظا م ایک جزیرے کا باسی آٹھ سالہ ڈوریان مورے کینسر کا شکار ہو گیا اور اب کینسر اس کے پورے جسم میں پھیل گیا ہے جس پر اس کا علاج بھی روک دیا گیا ،کینسر سے اس کا دماغ بھی متاثر ہو گیا ، بچے نے گذشتہ ہفتے دیوار چین دیکھنے اور اس کے حوالے سے مشہور ہونے کی خواہش ظاہر کی ، چین اور امریکہ میں اس کی کہانی سوشل میڈیا پرآنے کے بعد چینی شہریوں نے دیوار چین اور دیگر اہم مقامات کے ساتھ اس کی تصاویر اپ لوڈ کرنا شروع کر دی ہیں اور ان پر آٹھ سالہ امریکی بچے کے بارے میں محبت بھرے ریمارکس بھی درج کیے جا رہے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ”ڈوریا ن خوش رہو“۔

(جاری ہے)

”ڈوریان ہمیشہ جیو “ ،”ڈوریان ہم تمہارے ساتھ ہیں “اس طرح اب ڈوریان امریکہ اور چین میں مشہور ہو گیا ہے اور اس نے اپنی جس معصوم خواہش کا اظہار کیا تھا وہ رنگ و نسل ،زبان اور سرحدو ں کی پابند یاں توڑتی ہوئی مشرق و مغرب میں پھیل رہی ہے اور اس طرح عظیم دیوار چین ڈوریان کے لیے ”محبت کی دیوار “ثابت ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :