فرانس ، برفانی تودہ گرنے سے تین افراد ہلاک ،تین زخمی

جمعرات 14 جنوری 2016 12:12

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) فرانس میں الپائن سکینگ ریزورٹ میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں دو بچے اور یوکرین کا ایک سیاح ہلاک ہوگیا ہے۔ہلاک ہونے والے بچوں کا تعلق فرانس سے ہی ہے جبکہ دو بچے اور ایک استاد شدید زخمی ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے مدد فراہم کی ہے۔ مقامی سطح پر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس ریسکیو آپریشن میں عملے کے 60 اراکین کے علاوہ کتے بھی شامل تھے۔

جبکہ چار ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین نے فرانس کے بلیو ریڈیو سٹیشن کو بتایا کہ یہ برفانی تودہ وہاں گرا جہاں سکینگ کی جاتی ہے۔فرانس کے صدر نے ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔لیس ڈیوس ایلپس میں مینیجر نے میڈیا کو بتایا کہ سیزن کے شروع میں چھٹیوں کے دوران تفریح کے لیے موجود برفانی ڈھلان کو بند کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت برف بہت کم تھی۔مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شدید برفباری کیبعد انھوں نے سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی تھی غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نئے سال کے آغاز کے بعد سے اب تک چار غیر ملکی برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :