جکارتہ پر دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا ، ہم ان حملوں سے ڈرنے والے نہیں‌ہیں۔ انڈونیشین صدر کا عوام کو پیغام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 جنوری 2016 11:52

جکارتہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جنوری 2016ء) : انڈونیشین صدر جوکو وڈو کا کہنا ہے کہ جکارتہ پر دہشت گردوں نے بڑا حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام اور ہمارے لوگوں کو ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں ہمیں شکست نہیں دے سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ عوام حوصلے سے کام لے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب ان حملوں میں ہوئے جانی نقصان پر رنجیدہ ہیں لیکن ہمیں ان حملوں کی شدید مذمت بھی کرنا ہے جنہوں نے ہمارے ملک اور عوام کا سکون برباد کر کے دہشت پھیلا دی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کو ہدایت کی دہشت گردوں اور ان کے پیچھے چھُپے افراد کو بھی ڈھونڈ کر نکالا جائے اور جلد از جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچا دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :