داعش کو ہدف بنانے کے لیے امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کی عراق آمد
عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 11:40
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز کی عراق میں آمد ہوچکی ہے اور وہ داعش کے مضبوط ٹھکانوں کو ہدف بنانے کے لیے عراقی افواج کی مدد کریں گی۔کارٹر نے کہا ہے کہ تقریباً 200 کمانڈوز نے پہلے ہی عراقیوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے اور توقع ہے کہ وہ نئے اہداف نئے حملوں اور نئے مواقع کو تلاش کریں گے۔
امریکی وزیر دفاع نے اس بات کا اعلان کنٹکی میں واقع فورٹ کیپ بیل میں کیاجہاں وہ 101ویں ’ایئربورن ڈویژن‘ کی فوج سے مخاطب تھے جو بہت جلد عراق میں تعینات ہوں گے۔اْنھوں نے تفصیلی منصوبے کے بارے میں بتایا جس کے تحت عراق اور شام میں داعش کے وسیع خطے کو بازیاب کرنا شامل ہے جہاں شدت پسندوں نے ایک مذہبی خلافت کے قیام کا دعویٰ کیا ہے۔(جاری ہے)
امریکہ اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ شمالی عراق کے شہر موصل میں عراقی اور کْرد پیش مرگہ کی فوجوں کی مدد کی جائے اور شمالی شام میں دولت اسلامیہ کے لڑاکوں کو پسپائی پر مجبور کرنے کے لیے شامی باغی فوجوں کی اعانت کی جائے جو رقہ میں اپنے خود ساختہ دارالحکومت میں موجود ہیں۔
کمانڈوز کی تعیناتی داعش کے شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے نئے امریکی عزم کی آئینہ دار ہے، اور امریکہ کی جانب سے ایک سال قبل شروع کیے گئے سینکڑوں لڑاکا طیاروں اور ڈرون حملے اِس کے علاوہ ہیں، ایسے میں جب صدر براک اوباما نے زمین پر فوجوں کی بڑی تعیناتی کے امکان کو مسترد کیا ہے۔کمانڈوز کی یہ تعیناتی صدر اوباما کی جانب سے گذشتہ برس شام میں روانہ کی گئی 50 امریکی اسپیشل آپریشنز کی اْس فوج کے علاوہ ہے، جس کا مقصد صدر بشار ال?سد کے خلاف جاری خانہ جنگی میں باغی دھڑوں سے رابطہ قائم کرنا ہے، جو لڑائی تقریباً پچھلے پانچ برس سے لڑی جا رہی ہے۔کارٹر کے بقو ل صدر اوباما کچھ کر دکھانے کے عزم پر قائم ہیں، ایسے میں جب مواقع پیدا ہورہے ہیں، جو کارگر ہوں اور جو دشمن کا صفایا کرنے میں مدد دیں، جب تک کہ داعش کو شکست فاش نہیں دی جاتی‘۔کارٹر اگلے ہفتے پیرس میں برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی اور نیدرلینڈز کے دفاعی سربراہوں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں، جس موقعے پر وہ داعش کے خلاف لڑائی کو مزید تیز کرنے پر زور دیں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.