امریکی صدر براک اوباما کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پررابط
عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 11:40
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء) امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پررابط کیا ہے دوبڑی عالمی طاقتوں کے راہنماؤں کے درمیان شام میں جاری خانہ جنگی سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔وائٹ ہاوٴس کے اہل کاروں نے بتایا ہے کہ دونوں رہنماوٴں نے شام میں خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے جاری کوششوں اور یوکرین میں جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد پر گفتگو کی۔
وائٹ ہاوٴس ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا ہے کہ اْنھوں نے خاصے وقت تک روسیوں کی جانب سے علیحدگی پسندوں کی حمایت بند کرنے کی ضرورت پر بات کی جس کے باعث اس وقت یوکرین عدم استحکام کا شکار ہے۔روس کا کہنا ہے کہ پیوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کے سمجھوتے کے تحت یوکرین کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔(جاری ہے)
دونوں سربراہان نے شام میں خانہ جنگی کے معاملے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے زیر سایہ مذاکرات کی حمایت پر زور دیا جس میں صدر بشار الاسد کا مستقبل اہم پیچیدہ نکتہ بنا ہوا ہے۔
امریکہ روس پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ اسد کی حمایت بند کرے اور اسد حکومت کے خلاف لڑنے والے باغی گروہوں پر بم حملے بند کرے۔اوباما اور پیوٹن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ جوہری تجربے کے معاملے پر گفتگو کی جس سلسلے میں اْنھوں نے مضبوط اور متحد بین الاقوامی اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔روس نے کہا ہے کہ داعش کے شدت پسند گروہ اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف لڑائی کو تقویت دینے کے لیے امریکہ اور روس کے مابین بہتر فوجی رابطوں کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.