پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستانی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں: ترجمان چینی وزارت خارجہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جنوری 2016 01:17

پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستانی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں: ..
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری 2016 ء) ترجمان چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستانی حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر شدید اعتراضات اٹھانے کے بعد چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے پاکستان میں پیدا ہونے والے تنازعے سے متعلق چین کو معلوم ہوا ہے۔ منصوبے کی منظوری دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے باہمی رضامندی سے دی گئی ہے۔ چین اس منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان کی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ منصوبے پر مرحلہ وار عملدرآمد سے قبل سائنسی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :