یورپی کمپنی مالکان کو ملازمین کی جاسوسی کی کھلی چھٹی مل گئی
فہد شبیر بدھ 13 جنوری 2016 23:55
رومانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری۔2016ء)یورپی کورٹ آف ہیومن رائٹس نے فیصلہ دیا ہے کہ کمپنیاں اپنے ملازمین کے دفتری کمپیوٹرز کے پیغام رسانی کےذرائع جیسے یاہو میسنجر وغیرہ پر نظر رکھ سکتی ہیں۔ رومانیہ کے ایک انجینئر نے اپنی سابق کمپنی پر خود کو نکالنے جانے کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔ مذکورہ انجینئر یاہو میسنجر پر اپنے دفتری ساتھیوں سے بات کرنے کےعلاوہ اپنی منگیتر اور بھائی سے بھی بات کر رہا تھا، جس پر کمپنی نے اسے ملازمت سے نکال دیا۔
انجینئر نے عدالت میں مقدمہ کیا تھا کہ کمپنی نے اس کے نجی بات چیت کرنے کے حق کی خلاف ورزی کی ہے۔عدالت نے انجینئر کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ بنیادی طور پر اگر آپ کمپنی میں کام کر رہے ہیں تو کمپنی کے پاس آپ کو مانیٹر کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔(جاری ہے)
سیٹیزن ایڈوائس بیورو کے مطابق کمپنی کے مالکان کے پاس ملازمین کی دفتری ای میل کھولنے اور پڑھنے، فون لاگ چیک کرنے اور دفتر میں ملازمین کی سرگرمیوں کو سی سی ٹی وی پر ریکارڈ کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔
اگر ملازمین دفتر کے دئیے ہوئے آلات پر دفتر کے لیے کام کر رہے ہوں تو مالکان کو اُن آلا ت کو چیک کرنے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ کمپنی کے مالکان ملازمین کی وزٹ کی ہوئی ویب سائٹس تک کو چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ملازمین کے بارے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے معلومات حاصل کرنے کا حق بھی ہوتا ہے۔تاہم مالکان ملازمین کو اس مانیٹرنگ کے بارے میں آگاہ کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت صرف اس صورت میں ہوتی ہے ، جب مشتبہ طور پر منشیات کی ڈیلنگ ہونے کا خدشہ ہو۔مزید اہم خبریں
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.