پاک فوج کی اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کی مذمت ،پوری قوم نے دہشتگردوں کے نظریے کو رد کر دیا ہے ، قوم دہشگردی کے خلاف متحد ہے ، ایسی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بدھ 13 جنوری 2016 23:52

پاک فوج کی اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کی مذمت ،پوری ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13جنوری۔2016ء) پاک فوج نے اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم نے دہشت گردوں کے نظریہ کو رد کر دیا ہے قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ قابل مذمت ہے پوری قوم نے دہشتگردوں کے نظریے کو رد کر دیا ہے ۔ قوم دہشگردی کے خلاف متحد ہے ۔ ایسی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔