پیسکو حکام نے جمعے تک ٹرانسفارمر لگانے اور کوٹلہ محسن خا ن کی بجلی کی تاروں کو ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرادی

بدھ 13 جنوری 2016 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کے بعد پیسکو حکام نے جمعے تک ٹرانسفارمر لگانے اور کوٹلہ محسن خا ن کے بجلی کے تاروں کو فوری طور پر ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ یقین دہانی چیف آپریٹنگ آفیسر پیسکو محمد اقبال مروت کیساتھ معاون خصوصی عارف یوسف کی ملاقات کے دوران کرائی گئی جبکہ پی کے۔

4کے ناظمین بھی اس موقع پر معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے دوران عارف یوسف نے پیسکو حکام کو بتایاکہ لنڈی ارباب،غازی بابا روڈ میں ٹرانسفارمر کئی مہینوں سے خراب ہے اور علاقے میں لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں اس کے علاوہ کوٹلہ محسن خان میں بجلی کی تاریں لٹک رہی ہیں جس سے کسی بھی وقت جانی نقصان ہو سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے لوڈشیڈنگ پر بھی بات کی جس پر چیف آپریٹنگ آفیسر نے وعدہ کیا کہ ٹرانسفارمر جمعہ کے روز تک لگوا دیا جائیگا انہوں نے کوٹلہ محسن خان میں بجلی کی تاروں کو بھی فوراً ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ لوڈشیڈنگ ایک ہفتے کے اندر اندر کافی حد تک کم کی جائے گی اس موقع پر عارف یوسف اور جملہ ناظمین نے مذکورہ افسر کاشکریہ اداکیا اور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :