صوابی میں پولیس کا سرچ آپریشن 6 اشتہاریوں اور 2منشیات فروشوں سمیت35 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 13 جنوری 2016 22:35

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) چھوٹا لاہور پولیس کا سرچ آپریشن 6 مجرم اشتہاری 2منشیات فروش سمیت35 مشتبہ افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

گرفتارہونے والوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندے اور بغیر رجسٹریشن رہائش پذیراور کئی مقدمات میں جرائم پیشہ افراد شامل ہے ،جبکہ 2منشیات فروشوں ے ساتھ 2010گرام چرس برآمد، 10RRBAاور کئی افغانیوں کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت پر ایف آئی آر درج کر دیا گیاہے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی ہدایت پرڈی ایس پی سرکل لاہو ر پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ لاہورشفیع الرحمن خان ایس ایچ او یارحسین عجب دورانی اور ایس ایچ او تورڈھیر طارق سعید خان وبمع دیگر پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ دیہہ جلبئی ،جہانگیرہ ،تورڈھیر،یارحسین ،دوبیان اور ملحقہ بانڈہ جات میں دشمن سماج عناصر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اپریشن کی گئی ،دوران سرچ اپریشن میں مجرمان اشتہاری ے گھروں ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی جس میں 6مجرم اشتہاری گرفتار جوکہ قتل واقدام قتل میں ملوث اور 2 منشیات فروش کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کی گئی جبکہ35مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش جاری ہے،علاوہ ازیں10RRBAکرایہ داران ایکٹ کے تحت 8افراد کے خلاف ایف آئی درج ،300گاڑیوں کی ویریفیکشن بذریعہ vvsسیم اور 201 فراد کوبذریعہcrvsسیم اور 30 بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل کو چالان،جبکہ کئی افغانیوں کو 14فارن ایکٹ کے تحت پر چالان کیا گیا،

متعلقہ عنوان :